پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک، سری لنکا ون ڈے سیریز کی ٹکٹس کی دستیابی سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ایک روزہ سیریز کی ٹکٹس منگل سے فروخت کےلیے دستیاب ہوں گی۔
ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس پہلے 2 میچز کے لیے 200 روپے اور تیسرے میچ کے لیے300 روپے ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔