ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں فوجی حملے روکنے ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق استنبول میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، حماس غزہ کی پٹی کا انتظام فلسطینی کمیٹی کے حوالے کرنے پر تیار ہے۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ عرب اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی زیر بحث آئی، اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی کے لیے متفقہ فریم ورک تیار کرنا چاہیے۔ اجلاس میں غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے حوالے کرنے کی حمایت کی گئی ہے۔