• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ،تباہ شدہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کابل منتقل، عملے کی بازیابی کیلئے کوششیں

  کابل(صباح نیوز) افغانستان کے علاقے لوگر میں حادثے کا شکار ہونے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کابل پہنچا دیا گیاہے جبکہ عملے کی بازیابی کے لئے دونوں ممالک سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔مقامی میڈیا کے افغان حکام کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ وہ پاکستانی عملے کو بازیاب کروانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ طورخم کے راستے پاکستان پہنچا دیا جائے گا جبکہ عملہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے دونوں ممالک کے سفارتی حلقے کوششوں میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث افغانستا ن میں کریش لینڈنگ کرنی پڑ گئی تھی جس کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی عملے کو تحویل میں لے لیا گیاہے۔ سینئر افغان طالبان کمانڈر نے غیر ملکی خبرایجنسی کو گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان عملہ ان کی تحویل میں ہے اور اس حوالے سے ان کی پاکستانی حکام سے بات چیت ہورہی ہے ،جبکہ عملہ بالکل محفوظ ہے جسے ہرقسم کی سہولت دی جارہی ہے۔
تازہ ترین