• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

حکومت پنجاب کی جانب سے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے بِل ’لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025ء‘ منظور کر لیا ہے، بل کے تحت کمیٹی بنائی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کمیٹی کے چیئر پرسن ہوں گے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس بھی لوکم پالیسی کمیٹی میں ہوں گے۔

بل کے متن کے مطابق کمیٹی عارضی بھرتی کے ٹی او آرز بھی طے کرے گی، بھرتی سے قبل کم سے کم 2 اخبارات میں اشتہار لازم ہوگا، عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مستقبل نوکری کی استدعا نہیں کر سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید