• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سیاسی پناہ کے قوانین کو سخت کرنے کے منصوبوں کا اعلان

برطانوی سیکرٹری داخلہ یویٹ کوپر نے ممبران پارلیمنٹ کے دباﺅ پر سیاسی پناہ کے قوانین کو سخت کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔

ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے چھوٹی کشتیوں کی آمد کے بحران پر حکومت پر دباﺅ ڈالا ہے‘جبکہ سیکرٹری داخلہ نے غیر قانونی مہاجرین کیخلاف قوانین سخت کرنے پر اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے کسی جنگ زدہ ممالک سے نہیں آ رہے بلکہ وہ فرانس سے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے چینل مائیگرنٹ کراسنگ پر سخت کارروائی کیلئے ہاﺅس آف کامنز میں دباﺅ ڈالا گیا ہے‘ سیکرٹری داخلہ نے موجودہ پناہ گزینوں کے خاندان کی نئی درخواستیں رواں ہفتے معطل کرنیکا بھی اشارہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث گروہ لوگوں کو مختلف لالچ دیکر اور انہیں جھوٹی امیدیں دلا کر کشتیوں پر خطرناک سمندر میں سفر کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ‘ خاندان اتحاد کے لالچ کو بھی پل فیکٹر کے طو رپر استعمال کیا جا رہا ہے ‘توقع کی جا رہی ہے کہ برطانوی حکومت اس حوالے سے دیگر یورپی ممالک کی پیروی کر سکتی ہے جہاں پناہ گزین اپنے پناہ کے دعوے کی منظوری کے بعد کم از کم دو سال تک اپنے خاندان کو اپنے ساتھ لانے کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید