بیرون ملک سے آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کے مسافر کو منکی پاکس وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر سندھ حکومت نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپا منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران مسافر کو بخار اور جسم پر دانے تھے۔
ایئرپورٹ ذرائع نے کہا کہ مسافر نے 5 روز سے مسلسل بخار ہونے کی شکایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافر کی کراچی ایئرپورٹ پر منکی پاکس وائرس جانچنے کے لیے اسکریننگ کی گئی تھی۔