• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی بھٹائی کالونی کے مکینوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹریفک جام ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی بھٹائی کالونی کے مکینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قیوم آباد پر واقع کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور رکاوٹیں لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جا م ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ لوڈشیڈنگ فری تھا اچانک سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے ، اگر علاقے میں بجلی چوری ہوتی ہے تو روک تھام کے اقدامات کرنا بھی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید