• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، سابق ویمن کرکٹ کپتان کے ہراسانی الزامات، تحقیقات شروع

ڈھاکا(اے ایف پی) بنگلہ دیش میں سابق ویمن کرکٹ کپتان کے ہراسانی الزامات پر تحقیقات شروع، جہان آرا کا کہنا تھا سابق سلیکٹر اور منیجر منجورال اسلام نامناسب جسمانی رابطہ ، خواتین کھلاڑیوں کو گلے لگاتے تھے، الزامات 2022 ویمنز ورلڈ کپ کے دوران واقعات سے متعلق ہیں، ،منجور نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا، بورڈ نے کمیٹی قائم کر دی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق ویمن کپتان جہان آرا عالم کی جانب سے عہدیداروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 32سالہ فاسٹ بولر نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ سابق سلیکٹر اور منیجر منجورال اسلام نے 2022کے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران نامناسب جسمانی رابطہ کیا اور خواتین کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کے بہانے گلے لگاتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید