• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا H-1B ویزا پالیسی پر یو ٹرن، غیر ملکی ہنر مند ملازمین کا دفاع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکرز ویزا پالیسی سے متعلق اپنے سابقہ بیانیے پر یو ٹرن لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے حیران کُن طور  غیر ملکی ہنر مند ملازمین کی اہمیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کچھ شعبوں میں غیر ملکی ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔

ایچ ون بی ویزا پر عائد پابندیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا طویل عرصے سے بےروزگار امریکی شہریوں کو مناسب تربیت کے بغیر مینوفیکچرنگ اور دفاع جیسے پیچیدہ شعبوں میں شامل نہیں کر سکتا۔ اس لیے مخصوص شعبوں میں ماہر و باصلاحیت افراد کو بیرونِ ملک سے لانے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں باصلاحیت افراد کی کمی ہے، آپ کے پاس چند مخصوص صلاحیتیں نہیں ہیں، جنہیں امریکیوں کو سیکھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اس نرم رویے کا اظہار ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی انتظامیہ نے ایچ 1 بی ویزا پروگرام پر سخت کریک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔ یہ پروگرام بالخصوص ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے غیر ملکی ماہرین کو روزگار دینے کا ذریعہ ہے۔

امیگریشن محدود کرنے کے لیے امریکی صدر نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1 لاکھ ڈالر فیس مقرر کی تھی، جس کے بعد انہوں ایچ ون بی ورکر ویزا کے حصول کو مزید پیچیدہ بناتے ہوئے اضافی شرائط اور پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید