جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل میں جاری 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 14واں روز ہے۔
کراچی آرٹس کونسل میں عالمی ثقافتی میلے میں آج شام 4 بجے ’میموری اینڈ مائیگریشن‘ فلم کی اسکریننگ کی جائے گی۔
شام ساڑھے 4 بجے آرٹ نمائش ’پیس اینڈ پیسز والیوم 3‘ ہوگی، کمشنر کراچی سید حسن نقوی آرٹ نمائش کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج رات 8 بجے تھیٹر پلے ’بہروپیہ‘ پیش کیا جائے گا۔