• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر چلانے والی ٹی وی اینکر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی

دھرمیندر کے اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ میڈیا اور عوام افواہوں سے گریز کریں اور 89 سالہ اداکار کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
دھرمیندر کے اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ میڈیا اور عوام افواہوں سے گریز کریں اور 89 سالہ اداکار کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر چلانے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ کی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔

معروف ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ کے چینل آج تک نے 11 نومبر کو بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبر نشر کی تھی، جسے بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے غلط قرار دیا۔ اس غلطی کے بعد انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی ہیں۔

دھرمیندر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ علاج پر مثبت ردعمل دے رہے ہیں۔ لیکن اس دوران انٹرنیٹ پر انجنا اوم کشیپ کے جھوٹے انتقال کی خبریں بھی پھیلنے لگیں۔ کچھ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایک ریل میکر ان کی تصویر کے سامنے پھولوں کا ہار لٹکائے رونے کی اداکاری کر رہا ہے۔

کچھ صارفین نے اس عمل کو غیر اخلاقی اور ایک غلطی کے بدلے دوسری غلطی قرار دیا، وہیں کئی افراد نے اس ویڈیو کو ضروری سبق قرار دیتے ہوئے اینکر پر طنز کیا۔

دوسری جانب اداکار سنی دیول نے بھی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔  صحافیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو گھر جانا چاہیے، آپ کے گھر میں والدین اور بچے ہیں۔ آپ لوگوں کو  شرم نہیں آتی؟

دھرمیندر کے اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ میڈیا اور عوام افواہوں سے گریز کریں اور 89 سالہ اداکار کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید