کیسے دیکھیں نظر اٹھا کر ہم
عدلیہ یا مقنّنہ کے اُمور
ہم تو رہتے ہیں مستقل مصروف
دال روٹی کے مسئلے میں حُضور!
کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
کوہاٹ میں پولیس نے بازید خیل کے قریب ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ کے تنازع میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے معافی مانگ لی، تاہم معاوضہ ادا کرنے سے انکار بھی کردیا۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔
ترکیہ کے محکمہ جنگلات کا طیارہ کوریشیا میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔
پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے ایرانی وزیرِ خارجہ نے روسی و قطری ہم منصبوں سے رابطہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ستائیسویں آئینی ترمیم عوام کیلئے آتی تو سمجھ آتا لیکن اس کا مقصد طاقتوروں کو استنثنٰی دلانا اور عدلیہ پر اثرانداز ہونا ہے۔
طالبہ سہ پہر 3 بجے اسکول سے رزلٹ ملنے کے بعد گھر واپس آئی۔ اس کی بڑی بہن گھر پر موجود تھی اور رِدھی نے اسے بتایا کہ وہ اپنے کم نمبروں سے ناخوش ہے۔
بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے چند روز قبل خاندانی پنڈت مکیش شکلا کے خلاف دیے گئے اپنے بیان پر شوہر کے عوام کے سامنے معافی مانگنے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے ٹاکائچی نے کہا کہ میں اب تقریباً دو گھنٹے سوتی ہوں، زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے۔ مجھے احساس ہے کہ یہ میری جلد کے لیے اچھا نہیں۔
سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر کے طالب علم احمد کاشف رسول کی نمازِ جنازہ جمعرات کو ڈی ایچ اے فیز ون میں ادا کر دی گئی اور آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ استعفے دے کر کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا، ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا۔ یہ لفظ یاد رکھیں کہ اب پراکسیز کا حساب ہوگا۔ قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کہ کون کس پارٹی کا سہولت کار تھا۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔
اسلام آباد میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن گزشتہ روز اپنی بیٹی شویتا کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تو وہاں موجود پاپارازی (فوٹو گرافرز) کو دیکھ سخت ناراض ہوئیں اور انھیں کہر آلود نظروں دیکھا۔