• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیقہ ذوالفقار نے اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بتا دیں

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بتا دیں۔

 انیقہ ذوالفقار نے اپنے کیرئیر کا آغاز کینیڈا سے کیا، آج کل ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ مضبوط، مثبت اور حقیقت پسندانہ کردار نے انہیں نوجوان لڑکیوں میں خاصا مقبول بنا دیا ہے۔

حالیہ دنوں وہ ایک پروگرام کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، زندگی اور مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انیقہ ذوالفقار نے بتایا کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں فی الحال کسی تعلق نہیں رہنا چاہتی، تاہم انہوں نے مستقبل کے جیون ساتھی کے حوالے سے اپنی پسندیدگیاں بھی بیان کیں۔

انہوں نے کہا کیہ میں چاہتی ہوں کہ میرے ہونے والے شوہر کی طبیعت خیال رکھنے والی، بردبار اور غصے سے پاک ہو، میں چاہتی ہوں کہ میرا شریکِ حیات خوبصورت ہو اور اپنے شعبے میں جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرتا ہو۔

انیقہ نے واضح کیا کہ یہی وہ خصوصیات ہیں جو میں اپنے مستقبل کے ساتھی میں دیکھنا چاہتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید