• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں

فوٹو: سوشل میڈا
فوٹو: سوشل میڈا

بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل جمعرات کی شب ممبئی میں 98 برس کی عمر میں چل بسیں۔

اداکارہ کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔ 

فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اوما کشیاب المعروف کامنی کوشل اپنی سات دہائیوں پر مشتمل فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر  کے باعث جانی جاتی تھیں۔

کامنی کوشل دلیپ کمار کی ’’پہلی محبت‘‘ تھیں، دونوں نے فلم ’’شہید‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا اور ایک دوسرے کے لیے محبت محسوس کرنے لگے، لیکن اداکارہ، جو پہلے ہی اپنی آنجہانی بہن کے شوہر کے ساتھ شادی کرچکی تھیں، نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

انھوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر میں یادگار کردار ادا کیے۔ 1946 کی فلم نیچا نگر سے اپنے ہندی سینما کے کیریئر کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ایکٹریس تھیں۔ 

انھوں نے اس عہد کی ہٹ فلموں آگ، شہید، ندیا کے پار اور ضدی میں کام کیا۔ کامنی کوشل نے اپنے عہد کے چوٹی کے اداکاروں دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم عامر خان کی لال سنگھ چڈھا تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید