غزہ کی پٹی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث فلسطینی پناہ گزینوں کے ہزاروں خیمے ڈوب گئے، جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
جمعہ کی صبح شروع ہونے والی بارش کا پانی خیموں میں داخل ہوگیا۔ خیموں میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی خاندانوں نے سوئے ہوئے بچوں کو محفوظ جگہوں میں منتقل کیا۔
اس دوران کئی مرد اور خواتین خیموں سے پانی نکالنے میں مصروف نظر آئے۔ بارش کے باعث بستر اور اشیاء خور و نوش بھیگ گئیں۔
بارش کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ ہونے اور تباہ شدہ ملبوں اور میدانوں میں بارش کا پانی جمع ہونے پر وبائی اور موسمی امراض پھیلنے کا خدشہ ہوگیا ہے۔