• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پلیئرز کو ملازمتیں دلانے کیلیے کوشاں ہیں،صدر پی ایچ ایف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں پر ملازمت کے بند دروازے کھولنے کی کوششیں تیز کردی ہے اور اس میں ہمیں کسی حد تک کامیابی بھی ملی ہے ، وہ اتوار کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا فوجی فائونڈیشن  نے 20 کھلاڑیوں اور دو آ فیشلز کو ملازمت دی ہے، اسی طرح او جی ڈی سی، زرعی ترقیاتی بنک، نے بھی اپنی ہاکی ٹیمیں تشکیل دینے کا وعدہ کیا ہے،  جبکہ پی ایم ڈی سی  میں بھی جونیئر کھلاڑیوں کو روزگار دیا ہے، اس سے نئے کھلاڑیوں کو ہاکی کی جانب لانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ نائین سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن  سے تسلیم شدہ ایونٹ ہے  اور یہ اس کھیل کی نئی ورائٹی ہے،جس سے لوگوں میں اس کھیل  کے حوالے سے دل چسپی پید اہوگی،انہوں نے کہا پی ایچ ایف ہاکی کو ترقی دینے کے لئے اسکول اور کالجوں کی سطح پر بھی ایونٹ کرائے گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے روز گار کے لئے مختلف اداروں سے بات چیت جاری ہے۔
تازہ ترین