• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا، میں نے انہیں کلمہ پڑھایا: جان ریمبو

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا، میں نے انہیں آخری وقت میں کلمہ پڑھایا۔ والدہ کے انتقال کے بعد اہلیہ صاحبہ نے بہت ساتھ دیا۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں کام کے سلسلے میں اپنے اہل خانہ سمیت لاہور میں رہتا تھا، جبکہ والدین پنڈی والے گھر میں رہتے تھے لیکن میرے گھر رکنے کے لیے آتے جاتے رہتے تھے۔

اداکار نے کہا کہ والدہ اکثر بیمار رہتی تھی، لیکن صحت یاب بھی ہوجاتی تھی، لیکن انہوں نے ہمیں کبھی نہیں کہا کہ آجاؤ، مگر ہم دونوں میاں بیوی لاہور میں شو کر رہے تھے اس وقت انہوں نے ہمیں کہا کہ آجاؤ، ہم 15 دن کی ریکارڈنگ ایک ساتھ کروایا کرتے تھے، 2 شو کی ریکارڈنگ باقی تھی، ہم نے جلدی جلدی پیک اپ کیا اور اسی رات پنڈی پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پنڈی پہنچے ان سے کچھ گفتگو ہوئی، میں نے انہیں کلمہ پڑھایا اور اگلے روز وہ میرے سامنے، میرے ہاتھوں میں ہی ان کا انتقال ہوا۔ مجھے یوں لگا جیسے میں والدہ کو کلمہ پڑھانے ہی گیا تھا۔

ریمبو نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد صاحبہ نے میرا بہت ساتھ دیا، خیال رکھا۔ میں اکثر پانی پینا بھول جاتا ہوں تو وہ مجھے فون کرکے یاد دلاتی ہیں میرا بالکل ویسی خیال رکھتی ہیں جیسے میری ماں میرا خیال رکھا کرتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید