• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشفق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے

مشفق الرحیم - فائل فوٹو
مشفق الرحیم - فائل فوٹو

وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے۔

مشفق الرحیم نے یہ اعزاز میرپور میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

مشفیق الرحیم نے 2005 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں اور یہ ریکارڈ اب تک قائم ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ مشفق الرحیم کے علاوہ مومن الحق 74 اور تمیم اقبال نے 70 ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید