• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات بھر روسی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ رات بھر روسی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس کے حملوں سے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، شہریوں پر حملے ظاہر کرتے ہیں کہ روس پر  عالمی ممالک کا دباؤ ناکافی ہے۔ 

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے حملے میں 470 سے زائد ڈرونز اور 48 میزائلوں کا استعمال کیا۔

یوکرین کے صدر نے اپنے اتحادیوں سے فضائی دفاعی میزائلوں کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ہونے والے حملے میں کم از کم 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روسی حملوں میں رہائشی عمارتوں کے علاوہ ایک اسکول، ایک سپر مارکیٹ اور ایک ایمبولینس سب اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تین دنوں میں یوکرین کے مشرقی علاقے پر اس طرح کا تیسرا حملہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید