• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی بھارت کو واضح ہندو ریاست بنانے کی کوشش کر رہی ہے: امریکی کمیشن کی رپورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کر دی۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے، حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ قومی اورر یاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں، 2014ء سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانےکی کوشش کر رہی ہے، آر ایس ایس کا بنیادی مقصد بھی بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ بی جے پی کے لیے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہیں میں شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید