• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی سپلائی کم ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کا سہارا لینا پڑتا ہے، کمپنی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علماء کرام ، سیاسی و سماجی رہنماؤں ، صحافیوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ عوام سردیوں میں گیس کے استعمال کو یقینی بنانے کے بعد رات کو سونے سے قبل اپنے گیس سے جلنے والے آلات ہیٹر اور چولہے اچھی طرح بند کرکے مین والو کو بند کریں کیونکہ حدیث مبارک میں ہے کہ رات کو سونے سے قبل آگ کو بجھا کر سونا چاہیئے یہ باتیں صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی، علامہ ہاشم موسوی، سید حبیب اللہ شاہ چشتی، جنرل منیجر شاہد شیخ، ڈپٹی جنرل منیجر سلمان احمد صدیقی، سید صدف عباس ، ریجنل منیجر بلوچستان محمد راحیل ملک، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے سینئر نائب صدر منظور احمد رند سمیت دیگر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہیں مقررین نے کہا کہ قدرتی گیس اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے ہمیں اس کا استعمال اچھے طریقے سے کرنا چاہیئے اور بے دریغ استعمال سے گریز کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ گیس کی چوری کی قانونی اور اسلامی طور پر منع ہے ہمیں گیس کی چوری سے گریز کرتے ہوئے اس کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیئے عوام کمپریسر کا استعمال بند کردیں یہ قانوناً جرم ہے اس کے استعمال سے آپ کی اپنی زندگی کو بھی خطرات لاحق رہتے ہیں گیس حکام نے کہاکہ سالانہ بنیادوں پر کمپنی کو عوام کی سہولت کے لئے دی جانے والی گیس 1200 معکب میٹر سے امسال 700 ایم ایم فٹ کی فراہمی تک جا پہنچی ہے اور تیزی سے اس کی سپلائی کم ہورہی ہے جبکہ اس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے گیس لوڈ شیڈنگ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید