• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ برانچ کے الیکشن کمیشن کا اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ برانچ کے الیکشن کمیشن کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر عابد کی زیرِ صدارت ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالرشید جمالی اور ڈاکٹر محمد جاوید خان نے شرکت کی انہوں نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد تمام کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے اجلاس میں کہاگیا کہ ووٹنگ دستی بیلٹ پیپر کے ذریعے ہوگی الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایم اے کوئٹہ کی ممبرشپ رجسٹریشن بند نہیں کی جائے گی ممبرشپ رجسٹریشن 22 نومبر 2025 کو پولنگ کے اختتام تک جاری رہے گی اس سے دونوں پینلز کو برابر کا موقع ملے گا کہ وہ اپنی ممبرشپ میں اضافہ کریں اور اپنے ووٹرز کو متحرک کر سکیں الیکشن کمیشن نے یاددہانی کرائی کہ پی ایم اے کوئٹہ کے انتخابات کا باضابطہ اعلان 5 نومبر 2025 کو تمام الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کر دیا گیا تھا انتخابات 22 نومبر 2025 کو بولان میڈیکل کمپلیکس میں مقررہ وقت پر ہوں گے الیکشن کمیشن درخواست پر دونوں پینلز کو ممبرشپ رجسٹریشن بْک بھی فراہم کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید