• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر علی بابا تاج کا اچانک بچھڑجانابڑا صدمہ ہے، تعزیتی ریفرنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ادبا، شعرا، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پروفیسر علی بابا تاج کا اچانک بچھڑجانا پورے بلوچستان کے ادبی اور علمی منظر نامے لیے ایک بڑا صدمہ ہے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو جاری رکھا جائے یہ بات پی ایف یو جے کے سابق صدر شہزادہ ذوالفقار ، سینئر صحافی عامر رانا، بی این پی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ثنا بلوچ ، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحٰق بلوچ ، سرور جاوید ، جہاں آراء تبسم ، محمد علی ،صدر پریس کلب عرفان سعید ، پروفیسر عابد میر ، پروفیسر محمد تقی ، یار جان بادینی ،فاروق اور عبدالباری بلوچ نے یہاں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ریفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علی بابا تاج کی شاعری و ادب سے تعلق اور ان کی انسان دوستی سمیت ان کی شخصیت کے دیگر پہلوؤں کا احاطہ کیا انہوں نے کہا کہ پروفیسر علی بابا تاج کا اچانک بچھڑجانا پورے بلوچستان کے ادبی اور علمی منظر نامے لیے ایک بڑا صدمہ ہے وہ صرف شاعر ہی نہیں بلکہ زندگی سے بھرپور انسان تھے وہ اپنی حقیقی شائستگی اور محبت اور خندہ پیشانی سے ملنے تھے مقررین نے کہا کہ پروفیسر علی بابا تاج کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی مشن کو جاری رکھاجائے ۔
کوئٹہ سے مزید