• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت ہماری بہن کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، ظہور احمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین کے رہائشی ظہور احمد نے کہا ہے کہ میری بہن کو ایک مہاجر نے اغوا کیا ہے ، قبائلی رہنماء نے بہن کی بازیابی کیلئے ہم سے 15 لاکھ روپے لئے مگر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ، صوبائی حکومت بہن کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے ظہور احمد نے کہا کہ میری بہن کا نکاح ہوچکا ہے رخصتی باقی تھی کہ ایک مہاجر نے اسے اغواء کرلیا ایک بااثر قبائلی شخصیت نے ہم سے 15 لاکھ روپے لے کر مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی لیکن تاحال میری بہن بازیاب نہیں ہوئی کوئی تسلی بخش جواب بھی نہیں مل رہا ۔
کوئٹہ سے مزید