• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرہ غوڑگئی میں بجلی کی کمی بیشی سے گھریلو قیمتی اشیاء جل گئیں

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری حبیب الرحمٰن بازئی اور سرہ غوڑگئی کے علاقائی سیکریٹری حمیداللہ بازئی اور سینئر معاون جبار خان قہرمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرہ غوڑگئی میں واپڈا کیناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کےانتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے گھریلوقیمتی سامان فریج ،استری،اور دیگر استعمال کی چیزوں کےجلنے سے لوگوں کو کافی مالی نقصان کا سامناہے اسی کم وولٹیج کی وجہ سےاگر کوئی ٹرانسفارمر جل جائے تو مہینوں مرمت نہیں کیا جاتا ۔ان سب نقصانات اور لاپرواہی کے زمہ داران واپڈا کے ناہل افسران اور عملہہے انہوں نے اپنے بیان میں حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ افسران اور عملے کی نا اہلی کانوٹس لیں تاکہ مستقبل میں غریب اور مڈل کلاس کا طبقہ ان مالی نقصانات سے بچ سکے۔
کوئٹہ سے مزید