کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کیسکوترجمان نے کہاہےکہ ادارہ صارفین کو بجلی کی صحیح معنوں میں فراہمی کیلئے کوشاں ہے لوڈشیڈنگ فری منصوبہ پر بھی کام جاری ہے جس کیلئے کیسکوٹیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کے ڈسٹری بیوشن لائنوں کو مرحلہ وار بجلی چوری سے پاک کرنے پر کام شروع کردیاگیا ہے میٹروں کی نمایاں جگہ پر دوبارہ تنصیب یقینی بنادی گئی ہے مختلف علاقوں میں نصب بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے اور غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کرنے کے بعد اُن فیڈروں سے لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی گئی ہے تمام صارفین اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں شکایات کیسکوکے آفیشل موبائل نمبر 03198088439 پرارسال کی جاسکتی ہیں۔