کوئٹہ(پ ر)27ویںترمیم کے بعد ملک سے عدلیہ کاوجود ختم ہوگیا،پاکستان عالمی برادری میںبالکل تنہاہوگیا ہمارے بہترین دوست بھی ساتھ چھوڑ گئے ، نااہل حکمران ملک کودہائیوںپیچھے لے گئے، اب صرف عمران خان ہی ملک کو بچا سکتےہیں۔ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نےاپنےبیان میںکیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک عالمی سازش کے تحت جیل میںہیںانٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کسی قیمت پر بانی پی ٹی آئی کو آزاد ومتحرک نہیںدیکھ سکتی کیونکہ اسے پوری دنیا میں صرف عمران خان سے ہی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک نئی وتابناک اورروشن صبح کا سورج جلد نمودارہوگا۔