• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار عبدالرحمن کھیتران کی سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی کابینہ کو مبارکباد

کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے سیکرٹریٹ افسر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر امیر حمزہ اور ان کی کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی قیادت افسران کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی اس ضمن میں حکومت بھی مکمل تعاون فراہم کرے گی انہوں نے نئے منتخب نمائندوں کے لیے اعتماد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا سردار عبدالرحمن کھیتران نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ ادارہ جاتی بہتری اور فلاحی اقدامات میں تیزی لانے میں پیش پیش رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید