• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ بندش اور امن و امان کی خرابی پرتاجر برادری کی تشویش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی ،سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ ،نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ ودیگر نے بارڈر ٹریڈ اورآئے روز انٹر نیٹ کی بندش امن و امان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خراب صورتحال کے باعث ہزاروں بزنس مین بیرون صوبہ اور ملک منتقل ہو گئے ہیں حکمران صورتحال سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لےکر اقدامات کرے بصورت دیگر احتجاج کی راہ اپنانے پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نےمختلف کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کا کہنا تھا کہ اہلیان بلوچستان اور بزنس کمیونٹی کا مسئلہ صرف ہوائی جہاز کے کرایوں میں اضافہ نہیں بلکہ یہاں امن و امان کی خراب صورتحال،انٹر نیٹ کی بندش، ٹریفک جام، گیس اور بجلی کی بندش ہیں جس نے بزنس کمیونٹی اورعوام کو شدید کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے 4ہزار سے زائد بزنس مین اپنے کاروبار بیرون صوبہ و ملک منتقل کر چکے ہیں جبکہ مزید بھی اس سعی میں ہے کہ وہ بھی ان پریشان کن حالات سے چھٹکارا پائیں حکمران ہوش کے ناخن لیں بصورت دیگر ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید