• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام بچوں کے حقوق کے تحفظ کی بڑی تاکید کرتا ہے، قاری عبدالرشید

کوئٹہ( پ ر) اسلام بچوں کے حقوق کے تحفظ کی بڑی تاکید کرتا ہے یہ بات مہتمم مدرسۃ البنات و ممبر رؤیت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بچے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی نعمت اور رحمت ہیں انہیں ہماری حفاظت میں دیا گیا ہے ہمیں چاہیئے کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ان کی بہترین نگہداشت اور حفاظت کریں بچوں کے حقوق سے متعلق جو احکامات قران مجید نے دیے ہیں ان کی پیروی کرنی چاہیئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستند احادیث میں ہمیں جو رہنمائی ملی ہے اس کو پیش نظر رکھنا چاہیئے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ہر شخص ایک راعی ہے اور تم میں سے ہر کوئی اپنی رعایا کے بارے میں جواب دہ ہےبچوں کے حقوق میں سے ان کا اچھا نام رکھنا ان کا عقیقہ کرنا اور نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی غذا اور حفاظت کا خیال رکھنا انہیں صاف ماحول فراہم اوران کی اچھی تربیت کرنا لازمی ہے۔
کوئٹہ سے مزید