نئے میئر نیویارک ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی سے ملاقات کے دوران مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ظہران ممدانی کی ہر ممکن مدد کریں گے، ظہران ممدانی نیویارک کے معاملے جتنے بہتر انداز میں چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ظہران ممدانی نیویارک میں معاملات بہتر انداز میں چلائیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو حیران کر دیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ظہران ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے یا نہیں، اس پر بات نہیں ہوئی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں مستقل امن کے لیے حماس کو غیر مسلح کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیلنسکی کو یوکرین کے امن منصوبے کی منظوری دینی پڑے گی، زیلنسکی کو امریکی حمایت یافتہ یوکرین امن منصوبے کو پسند کرنا پڑے گا۔