انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے برنلے کو 2-0 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے پیڈرو نیٹو اور فرنینڈس نے گول اسکور کیے۔
لیگ میں آرسنل پہلے، مانچسٹر سٹی دوسرے اور چیلسی تیسرے نمبر پر ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ابتداء سے برنلے کے خلاف دباؤ بڑھا کر رکھا، میچ کے 37ویں منٹ میں پیڈرو نیٹو نے گول کر کے چیلسی کو برتری دلا دی، جو ہاف ٹائم تک برتری برقرا رہی۔
دوسرے ہاف میں برنلے نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن کاؤنٹر اٹیک میں چیلسی نے دوسرا گول کر دیا، یہ گول 88ویں منٹ میں فرنینڈس نے بنایا۔
انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل پہلے، مانچسٹر سٹی دوسرے اور چیلسی تیسرے نمبر پر ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔