• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار ہرمَن سدھو ٹریفک حادثے میں ہلاک، آخری پوسٹ کیا شیئر کی تھی؟

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت کے پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ایک خوفناک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی عمر 37 سال تھی۔ حادثے میں سدھو کی اہلیہ اور بیٹی محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ گذشتہ روز اس وقت پیش آیا جب وہ مانسا سے اپنے گاؤں خیالا جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر ہی گلوکار جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی لاش کو مانسا سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

حادثے سے چند ہفتے قبل ہرمَن نے اپنی بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی تھی جس میں وہ بیٹی کے ساتھ پھول پکڑے نظر آرہے تھے۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو میں ان کی بیٹی کو چھت پر خوشگوار انداز میں رقص کرتے دکھایا گیا تھا۔

مداحوں نے انسٹا گرام پوسٹ پر جذباتی پیغامات اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید