دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے پر بھارتی عوام نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل امر پریت سنگھ کو عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے سربراہ کے فلمی انداز کے بیانات کا یہی نتیجہ نکلتا ہے، تیجس کی تباہی پوری دنیا کے سامنے بھارت کی توہین ہے۔
بھارتی عوام نے کہا کہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کے بعد بھارتی وزیراعظم کو بھی استعفا دے دینا چاہیے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے تیجس طیارہ گرنے کا ملبا امریکا پر ڈال دیا، نہ صرف امریکی فضائی کمپنی کو حادثے کا ذمے دار قرار دے دیا، بلکہ امریکی حکومت پر بھی دفاعی ساز و سامان کی فراہمی میں تاخیر کا الزام دھر دیا۔