لاہور (محمد صابر اعوان سے ) پنجاب میں وزیر اعلی کے ہیلتھ وژن کے تحت مختلف شعبوں میں سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں 8,000 سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں کی لاگت سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہے ۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پنجاب میں اب تک خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں، آزاد کشمیر سے 192، اسلام آباد سے 85، بلوچستان سے 25، گلگت بلتستان سے 23 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 17 بچوں کی کارڈیک سرجری کی گئی۔ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اب تک 432 رینل ٹرانسپلانٹس، 216 کوکلیئر، 139 لیور، 16 بون میرو جبکہ 5 کونئیل ٹرانسپلانٹس بالکل مفت کئے ج سکے ہیں۔ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت اب تک 211 ہسپتالوں میں 9.5 لاکھ سے زائد مریضوں کے ڈائیلسز کئے جا چکے ہیں ۔