• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹس کو روزانہ کھلی کچہری لگانے کی ہدایات جاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب کی جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کا مشن لیے چیئرمین وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان کی صدارت میں محکمہ داخلہ پنجاب میں اہم اجلاس ہوا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جوڈیشل کمپلیکس لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ رانا منان خان نے ہدایت کی کہ تمام جیل سپرنٹنڈنٹس روزانہ صبح 10 سے 11 بجے کھلی کچہری لگائیں اور قیدیوں کے لواحقین سے ملاقات میں انکی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔