لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 2 نامعلوم افراد جان کی بازی ہار گئے ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے بابو صابو کے قریب سڑک کنارے نشے کے عادی شخص کی لاش ملی،متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے جس کی شناخت کو سکی۔داتا دربار کے گیٹ نمبر 4 کے قریب فٹ پاتھ سے 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا ۔