• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا سب سے بڑا جعلی دودھ بنانے والا غذائی دہشتگرد گرفتار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کا سب سے بڑا جعلی دودھ بنانے والا غذائی دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا،ساہیوال کا رہائشی ڈاکٹر خالد نامی غذائی دہشتگرد 5کلومیٹر تک اپنے کارندوں کے حصار میں مکروہ دھندہ کرتا تھا، ڈاکٹر خالد گزشتہ 6سال کے طویل عرصے سے 6مختلف مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم نے سال 2019 میں ملزم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، سال 2024 میں ملزم نے عدالتی ٹرائل کے دوران نامعلوم شخص کو ڈاکٹر خالد بنا کر پیش کیا، ملزم روزانہ 50ہزار لٹر سے زائد جعلی دودھ بنا کر سپلائی کرتا تھا، غذائی دہشتگرد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی دودھ سپلائی کرتا تھا،ملزم کو پاکپتن کے نواحی علاقے 71 ڈی میں موجود فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، ملزم اپنے لیکٹوسکین پر ٹیسٹنگ کے بعد اصل جیسا جعلی دودھ تیار کرتا تھا،جعلی دودھ میں پاؤڈر پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ کی جاتی تھی ۔