• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر مریم خان کا استنبول چوک تا سگیاں مختلف پوائنٹس کا دورہ، صفائی، گرین بیلٹس، زیبرا کراسنگ پینٹ کا جائزہ لیا

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب ہدایات کے مطابق صاف شہر سرسبز لاہور مشن پر عملدرآمد۔ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے استنبول چوک تا سگیاں مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی، گرین بیلٹس، ڈی سلٹنگ، پاٹ ہولز مرمت، کرب سٹون و زیبرا کراسنگ پینٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین بھی ہمراہ موجود تھے۔ صاف سر سبز لاہور کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، ٹیپا، ایم سی ایل سمیت دیگر محکمے مصروف عمل ہیں۔