• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، تھائی لینڈ کے مابین قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں تھائی لینڈ کے سفیر رونگ ودھی ویرا بتر (Rongvudhi Virabutr) نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزیدفروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں بدھا کی محفوظ کئی یادگاروں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔