لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے علاقہ عمائدین کے ہمراہ بھاٹی چوک سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ داتا دربار کی توسیع اور بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ سے علاقہ مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ انکروچمنٹ کے مکمل خاتمے کے بعد ماہ دسمبر کے وسط سے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ داتا دربار سے موہنی روڈ اور مینار پاکستان تک ٹریفک روانی بہتر ہوگی۔