کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر سرمایہ کاری و رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے دیا۔
قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی پی پی سے نجکاری معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، اس کی وجہ سے پرائیویٹائزشن کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی ہے۔