کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی 1973 کے آئین کابانی ہے یہ آئین نہ صرف قوم کو ایک متحد شناخت دیتا ہے بلکہ جمہوری نظام کو مضبوط بنیادیں بھی فراہم کرتا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے 1973 کے آئین میں کی جانے والی تمام ترامیم میں بھی پیپلز پارٹی نے اصولی مؤقف اور قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے اس سلسلے میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہو چکا ہے جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا حیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کسی بھی ایسے اقدام کی بھرپور مخالفت کرے گی جس سے آئین کی اصل روح متاثریا پارلیمانی جمہوریت کمزور ہو۔