• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں کی تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے، حیدر خان اچکزئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم یوتھ پروگرام بلوچستان کے کوارڈینیٹر حیدر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود، روزگار اور تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے یہ بات انہوں نے ہیلپرز اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ماہ جبین، بلوچستان ریفارمز کی فائزہ سکندر، پلوشہ حنیف، فردوس، فاریہ بتول، شمسا ہاشمی، نورین درانی، سعدیہ عاطف، بلوچستان ویمن رائٹس ایسوسی ایشن کی بشریٰ میروانی، ناہید کریم، حمیدہ بانو، نجم السحر اور ہیلپرز اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کی پرنسپل ڈاکٹر آمنہ سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھیں مقررین نے کہا کہ تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔