• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے امراض سے بچنے کیلیے احتیاط لازمی ہے، کارڈیک سوسائٹی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی ، پروفیسر ڈاکٹر عابد امین ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صابر ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہاشم بڑیچ ، پروفیسر ڈاکٹر ہما ترین نے کہا ہے کہ دل کے بڑھتے امراض کی روک تھام کے لئے بلڈ پریشر ، کولسٹرول ، بلڈ شوگر کو نارمل رکھنا ، تمباکو نوشی ، موٹاپے سے چھٹکارا حاصل اور متوازن غذا کے استعمال کے ساتھ ورزش کو معمول بنایا جائے یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہیں اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے ماہرین امراض قلب پروفیسرز شہباز قریشی ، پروفیسر نواز لاشاری ، پروفیسر امبر اشرف ، ڈاکٹر سائرہ بخاری ، پروفیسر ڈاکٹر نصرت آراء مجید ، پروفیسر خالدہ سومرو ، پروفیسر کاشف علی ہاشمی سمیت دیگر بھی موجود تھے پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی ، پروفیسر ڈاکٹر عابد امین و دیگر نے کہا کہ پاکستان کارڈیالوجی سوسائٹی کے زیر اہتمام دل کے بڑھتے ہوئے امراض سے بچنے کے لئے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے سالانہ تین روزہ کانفرنس کوئٹہ میں ہورہی ہے جس میں ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے ماہرین امراض قلب شرکت کیلئے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ دل کے امراض کابڑا سبب بلڈ پریشر ، موٹاپا ، سگریٹ نوشی ،کولسٹرول اور شوگر جیسی بیماریاں ہیں اس کے علاوہ اسٹریس جو دل کے امراض کی بڑی وجہ ہے اس کو ریلیز کرنا چاہیئے اچھی صحت مند زندگی گزارنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنانا اور طرز زندگی و خوراک میں تبدیلی لانی ہوگی۔