• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجیکل ٹاور سے متعلق بیان کردہ وجوہات مسترد کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے بیان میں صوبائی وزیرِ صحت کے اس موقف کو مسترد کیا گیاہے جس میں انہوں نے سرجیکل ٹاور نہ بنانے کی وجہ پیسہ نہیں اوروقت نہیں قرار دی ہےیہ بیان نہ صرف حقیقت کے منافی ہے بلکہ عوامی شعور کی توہین بھی ہے وقت نہ ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ منصوبہ شروع ہی نہ کیا جائےصحت عامہ ایسے منصوبوں کی تکمیل عوام کا بنیادی حق ہے عوامی منصوبے افراد یا حکومتوں کے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ہوتے ہیں اس لیے یہ منطق کہ وقت نہیں انتہائی ناقص، غیر پیشہ ورانہ اور عوام دشمن موقف ہے دوسری جانب ENT، نیوروسرجری ، فیمیل سرجیکل وارڈ کو بغیر ٹینڈر، بغیر قانونی طریقہ کار اور بغیر منظوری کے مسمار کرنا اور اس کے اندر موجود قیمتی و حساس طبی آلات کو غائب کرنا ایک کھلی بدعنوانی اور سرکاری املاک کاضیاع ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے مطالبہ کیا ہےکہ غیر جانبدار کمیٹی اپنی سربراہی میں تشکیل دیں اور مسمار شدہ ENT ، نیوروسرجری فیمیل سرجیکل وارڈ کے تمام قیمتی آلات اور طبی مشینری کی بازیابی اور مکمل آڈٹ کیا جائے غیر قانونی مسماری میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔