• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کرگئے

فوٹو فائل
فوٹو فائل 

سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔

خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔

خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔

خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید