مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 269 سے آزاد امیدوار اقبال خان پتافی نے پولنگ اسٹیشنز کو کم بیلٹ پیپرز ملنے کا الزام لگایا ہے۔
ضمنی الیکشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں اقبال پتافی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپرز مطلوبہ تعداد سے کم دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بیگز میں ہی کم بیلٹ پیپرز ملے ہیں، اگر پریزائیڈنگ افسران نے بیلٹ پیپرز گم نہیں کیے تو لکھ کر دیں۔
اقبال پتافی نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کے عمل کے دوران لوگ اپنی جیبوں میں بیلٹ پیپرز لے کر آئے ہوئے تھے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نےبیلٹ پیپرز کے ساتھ پکڑے گئے افراد کو پولیس کے حوالے کیا، الیکشن کمیشن سے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔