• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی سرِ عام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل

عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر ثبت کی—ویڈیو گریب
عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر ثبت کی—ویڈیو گریب

فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی سرِ عام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے عقب میں جا کر لگانا لازمی ہے، تاہم عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر ثبت کی۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے آج پولنگ ہوئی ہے۔

ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

مظفر گڑھ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر بےنظمی کے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔

جڑانوالا میں این اے 96 اور فیصل آباد کے حلقے پی پی 98 میں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، ووٹرز کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی وڈیوز وائرل ہو گئیں۔

الیکشن کمشنر نے عملے کو ووٹر کو موبائل فون اندر نہ لے جانے اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید