پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی، اس وقت ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے، عوام نے بائیکاٹ کیا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 129 کی سیٹ پر ہم نیا امیدوار میدان میں لائے، پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرایا جا رہا ہے، ہمیں کیوں مینارِ پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔